0

فرانس کا ایپل کو آئی فون کی فروخت روکنے کا حکم

پیرس: فرانس نے ایپل کو الیکٹرو میگنیٹک شعاعوں کے زیادہ اخراج کی وجہ سے ملک میں آئی فون 12 کی فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے ریڈیو فریکوئنسی کی نگرانی کرنے والے ادارے (اے این ایف آر) نے کمپنی سے موجودہ فونز سے اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔اے این ایف آر نے ایپل کو تجویز دی ہے کہ اگر کمپنی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے لیے ذریعے اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتی تو فرانس میں فروخت کیے گئے تمام آئی فون 12 کو واپس منگوایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں