0

امریکی سفیر نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان سے ملاقات کیوں کی ؟ امریکی محکمہ خارجہ کا بیان آ گیا

اسلام آباد : پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان سے ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ سے اہم بیان آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کی ایک سفیر کو کسی ملک کے چیف الیکشن آفیسر سے کیوں ملنا چاہیے؟ جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ پاکستان میں متوقع انتخابات کے نتائج پر امریکا اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور اس نے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی،میتھیو ملر نے جواب دیا کہ اس ملاقات پر تبصرے کے لیے آپ کو سفارت خانے سے رجوع کرنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ وہ اس میں خوشی محسوس کریں گے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں سمجھ گیا ہوں کہ آپ کے اس سوال سے کیا مراد ہے۔ انہوں نے کہا کہ لہٰذا میں اس بات کو دہراؤں گا جو میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا، پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتا،انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی لیکن یقیناً ہم پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں