0

اپنی آنکھوں کو ہمیشہ کیلئے پسندیدہ رنگ دینے کا جدید اور محفوظ طریقہ

اسلام آباد:چند سال قبل اپنی آنکھوں کا رنگ سیاہ سے ہلکے نیلے میں تبدیل کرنا ایک خیالی تصور سے زیادہ کچھ نہیں تھا لیکن آج طبی اور تکنیکی ترقی کی بدولت یہ نہ صرف ممکن ہے بلکہ تیزی سے مقبول بھی ہورہا ہے۔keratopigmentation اعرف عام میں corneal tattooing کا طریقہ آنکھوں کی اوپری شفاف جھلی کی بیماری میں مبتلا مریضوں کیلئے تیار کیا گیا تھا جس کے بعد یہ اب جمالیاتی تبدیلی کے خواہاں لوگوں میں مقبولیت حاصل کرگیا ہے۔آنکھوں کا رنگ محفوظ طریقے سے تبدیل کرنا ایک طویل عرصے سے ناممکنات کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن آج کئی طرح کے طریقہ کار موجود ہیں۔ 10 سال پہلے مصنوعی آئرس (پُتلیوں کے) امپلانٹ بہترین طریقے کے ساتھ متعارف ہوا لیکن ساتھ ساتھ اس سے صحت کے خطرات بھی جُڑے ہوئے تھے۔ اس کے بعد 2017 میں ایک انقلابی لیزر سرجری ہوئی جو صرف 20 سیکنڈ میں آنکھوں کا رنگ بھورے سے نیلے میں بدل سکتی تھی۔ تاہم آج کیراٹوپگمنٹیشن محفوظ ترین طریقہ قرار دیا جاچکا ہے جو آنکھوں کا رنگ مستقل طور پر تبدیل کرنے کے لیے جدید مشینری اور حیاتیاتی طور پر تیار کیے گئے روغن کا استعمال کرتا ہے۔انسان کی آنکھوں کا رنگ ایک جینیاتی خصلت ہے جس کا تعین آنکھوں کی پُتلیوں میں melanin نامی مادے کی مقدار اور تقسیم سے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سیاہ اور گہری بھوری آنکھوں کے رنگوں والے لوگوں میں میلانین زیادہ ہوتا ہے جب کہ جن لوگوں کی آنکھوں کے ہلکے رنگ جیسے سبز اور نیلے ہوتے ہیں، ان کی آنکھ کے اوپری حصے میں میلانین کم ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں