0

کائنات کا گرم ترین خطہ کونسا ہے؟

میساچوسٹس، امریکا: اگرچہ سورج ہمارے نظام شمسی میں سب سے زیادہ جھلسا دینے والی چیز ہے لیکن اس کا درجہ حرارت اب بھی کئی دیگر کائناتی اجسام کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ تو پھر سوال اٹھتا ہے کائنات کا سب سے زیادہ گرم مقام کون سا ہے؟ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک تحقیقی گروپ، بلیک ہول انیشی ایٹو کے پوسٹ ڈاکٹرل فیلو ڈینیئل پلمبو نے بتایا کہ ابھی تک کی معلومات کے مطابق کائنات کا گرم ترین مقام ایک انتہائی وسیع بلیک ہول کے قرب و جوار کی جگہ ہے۔لمبو نے کہا کہ اب تک ریکارڈ پر کائنات میں سب سے زیادہ گرم مقام quasar 3C273 ہے جو زمین سے تقریباً 2.4 بلین نوری سال کے فاصلے پر ایک انتہائی بڑے بلیک ہول کے گرد چمکتا ہوا خطہ ہے۔ مغربی ورجینیا میں گرین بینک آبزرویٹری کے مطابق اس خطے کا بنیادی درجہ حرارت تقریباً 10 ٹریلین کیلون (10 ٹریلین ڈگری فارن ہائیٹ اور سیلسیس سے زیادہ) ہے۔ تاہم اس درجہ حرارت کے تخمینے کے ارد گرد اب بھی غیر یقینی صورتحال ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ایک supermassive بلیک ہول ہے جو اپنے حجم میں بڑھتا جارہا ہے یعنی یہ بلیک ہول مسلسل گیس اپنے اندر سمو رہا ہے۔ یہ بلیک ہول مادوں کو روشنی کی رفتار جتنی تیزی سے باہر دھکیلتا ہے جس کی وجہ سے اس مقام کا درجہ حرارت تصور سے بھی زیادہ گرم ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں