0

صارفین کی سیکیورٹی کے لیے واٹس ایپ کا نیا اسکرین لاک فیچر!

اسلام آباد:واٹس ایپ آن لائن ویب ایپلیکیشن نے صارفین کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسکرین لاک کا فیچر متعارف کروا دیا تاکہ پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔یہ فی الحال صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، نئے فیچر کے ذریعے غیرمصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے کیوں کہ رسائی کے لیے اکائونٹ کا پاس ورڈ جاننا لازمی ہوگا۔اسکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا مگر اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے، میٹا کی ملکیت کمپنی نے بتایا کیا کہ یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم نے پچھلے سال اسکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے۔‘‘انھوں نے مزید کہا کہ پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جاسکے گا، واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی ٹیب کے ذریعے مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں، لاک کے ایکٹیو ہونے کے بعد اضافی سیٹنگ کو اپنے طور پر ترتیب دیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں