0

آٹا ایک بار پھرمہنگا، حکومت کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد:سندھ کے وزیر خوراک مکیش چاؤلہ نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران ہم نے پیدا نہیں کیا، ہم گندم کی ضلع بندی نہیں کھول رہے تھے تب ملز ایسوسی ایشن دباؤ ڈال رہی تھی۔وزیر خوراک مکیش چاؤلہ نے آٹے کے بحران سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ہم نے پیدا نہیں کیا، ہم گندم کی ضلع بندی نہیں کھول رہے تھے مگر اس وقت ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔مکیش چاؤلہ نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی ضلع بندی ختم کرائی اور کہا آٹا سستا کریں گے، سندھ حکومت نے جب ضلع بندی ختم کی تو آٹے کا بحران پیدا کر دیا گیا۔وزیرخوراک نے کہا کہ مارکیٹ میں آٹا مہنگا ہونے کے ذمہ دار ضلع بندی ختم کرانے والے ہیں، گندم کو ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں