0

پاکستان شعبہ زراعت میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شعبہ زراعت میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ زراعت اور غذائی تحفظ سے متعلق سیمینار میں زراعت کی اہمیت پر زور دیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک خوراک اور زراعت سے متعلق سالانہ 40 ارب ڈالرز کی امپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام اسی مقصد کے لیے کیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک کو اس کونسل کے ذریعے شعبہ زراعت میں سرمایہ کاری پر راغب کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں