0

کار، جہازاورکمروں کا شور کم کرنے والا انقلابی آلہ

لیوزین: سویڈن کے ماہرین نے ایک اسپیکر نما آلہ بنایا ہے جو گاڑی، کمرے اور ہوائی جہاز کے شور کو جذب کرکے پرسکون بناسکتا ہے۔سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کے خاموش اسپیکر کو 100 فیصد مؤثرقرار دیا ہے۔ یہ پلازمہ والی آئیونائز ہوا خارج کرتا ہے۔ یوں 17 ملی میٹر انتہائی باریک جھلی سے 20 ہرٹز کا شور اسی طرح کم کرسکتا ہے جو چار میٹر موٹی دیوار کم کرتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ آواز امواج کی صورت میں ہوا سے گزرکر ہمارے کانوں تک پہنچتی ہے۔ اس کے جواب میں اسپیکر عین اسی طرح کے پیٹرن بناتی ہے جو ہلکی موسیقی کی صورت میں خارج ہوتی ہے اور شور کو کاٹتی ہیں۔ اس کی پشت پر ایک ذہانت بھری ٹیکنالوجی ہے۔ایکٹو نوائز کینسیلیشن کے تحت اس میں ایک مائیکروفون لگا ہے جو پہلے شور کی امواج کو نوٹ کرتا ہے اور عین اسی پیٹرن اور قوت کی (صوتی) امواج، اسپیکر سے خارج کرتا ہے اور یوں شور کو تعدیل کیا جاتا ہے۔یہ اسپیکر ایک کمرے کی سطح پر بہترین کام کرتا ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق ایک بڑے کیمرے کے اندر آنے والا شور ختم کرنے کے لیے ایسے بہت سے اسپیکر درکار ہوں گے۔لیکن سوئس ماہرین نے اسے اتنا باریک بنایا ہے کہ اس کے بڑے پینل دیواروں پر لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ ایک کم خرچ اور آسان طریقہ بھی ہوگا۔ اپنے کم وزن کی بنا پر اسے بڑے پیمانے پر تیارکرکے دیوار پر لگانا بہت آسان ہوگا۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ کرنٹ کی کمی یا زیادتی سے اسپیکر کا پریشر کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے عملی پہلو کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔کئی تجربات کے بعد پلازماکوسٹک اسپیکروں کی شاندار افادیت سامنے آئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سے ہائی فریکوئنسی آوازوں کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں