0

9 مئی کے بعد پنجاب میں کتنے افراد کو نظر بندکیا گیا؟ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

اسلام آباد:لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے بعد پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش کردی گئی۔اے آئی جی لیگل کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 53 افراد نظر بند ہیں، پنجاب میں 3 ہزار 144 افرادکی نظربندی کے احکامات جاری کیےگئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر سے 3 ہزار 55 افرادکو نظر بندکیا گیا تھا جس کے بعد 3 ہزار 45 افرادکی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیےگئے اور ان افراد کو رہا کردیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرکی درخواست پر نظربند افرادکی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں