0

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 9 مئی کو 2 نجی ایئر لائنز پہلی حج پروازوں کے ساتھ کراچی سے ٹیک آف کریں گی عازمین حج کو پرواز سےپہلے اہم ہدایت

کراچی سے سعودی عرب روڈ ٹو مکہ منصوبے سے متعلق جناح ایئرپورٹ پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن سی اے اے نے ہوائی اڈے پر 8 سعودی امیگریشن کاؤنٹر قائم کیے ہیں۔ ایئرپورٹ کے کاؤنٹرز پر سعودی امیگریشن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ عازمین حج کو پرواز کی روانگی سے 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی روانگی لاؤنج کا گیٹ نمبر 24 سعودی امیگریشن اور کسٹم حکام کے لیے مختص ہے۔ہوائی اڈے پر سعودی امیگریشن کا عملہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین حج کی امیگریشن کرے گا۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 9 مئی کو 2 نجی ایئر لائنز پہلی حج پروازوں کے ساتھ کراچی سے ٹیک آف کریں گی۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 16 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔ سعودی عرب آنے والے عازمین کو امیگریشن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں