0

مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے: شاہد خاقان کابیان سامنے آگیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا تماشا ملک دیکھ چکا ہے، اب مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا کوئی حل نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کافیصلہ عوام پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کاحل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں