0

ہماری سیاست کٹی پتنگ کی مانند، سمجھ نہیں آ رہی گڈی کون لوٹے گا: شیخ رشید نے حیران کن بات کہہ دی

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے، کوئی سمجھ نہیں آ رہی کہ گڈی کون لوٹے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا، ستمبر ستمگر ہوگا اور کوئی انہونی بھی ہو سکتی ہے، 20 دن اہم ہیں کٹی کٹا نکل آئے گا، تاحیات نااہل لوگوں کو اہل بنانا اور پھر اُن سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا۔مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سےمزید عدم استحکام پھیلےگاستمبرستمگرہوگااورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے20دن اہم ہیں کٹی کٹانکل آئےگاتاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھراُن سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگاہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانندہےکوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹےگاانہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے، کوئی سمجھ نہیں آ رہی کہ گڈی کون لوٹے گا، پی ڈی ایم صرف پھوٹ کا شکار ہی نہیں عوام میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی، اصل عوام کی نفرت کا نشانہ نون لیگ ہے، نون کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں رہی، اُس نے اپنی سیاسی ناک خود کاٹی ہے۔پی ڈی ایم صرف پھوٹ کاشکارہی نہیں عوام میں منہ دیکھانےکےقابل بھی نہیں رہی اصل عوام کی نفرت کانشانہ نون لیگ ہےنون کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں رہی اُس نے اپنی سیاسی ناک خودکاٹی ہےاب نوازشریف کےپاکستان آنےنہ آنےسے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگااب اُنکےلیے ریسٹ ایزدی بیسٹ ہےسابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کے پاکستان آنے نہ آنے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اُن کیلئے ریسٹ ایز دی بیسٹ ہے، سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوگی، 50 فیصد مہنگائی زیاده ، کارخانے بند، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ دنیا میں گندم اور ایل این جی کی قیمت 100 فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں 100 فیصد بڑھ گئی، معیشت زمین بوس ہوگئی ہے، غریب زندہ دفن ہوگیا ہے، قبرایک ہے اور بندے چار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں