58

سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا،آج 14 مئی ہے لیکن انتخابات دور دور تک دکھائی نہیں دے رہے

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا۔آج 14 مئی ہے لیکن پنجاب میں انتخابات دور دور تک دکھائی نہیں دے رہے۔انتخابات ہوئے نہ ہی سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل ہوسکا۔ الیکشن کمیشن نے تو تیاری مکمل ہونے کا دعویٰ کیا مگر حکومت سے فنڈز نہ ملے۔سیاسی جماعتیں بھی صرف پنجاب میں انتخابات پر راضی نہ ہوئیں۔غیر یقینی کی صورتحال دیکھتے ہوئے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی۔ مسلم لیگ ن نے تو امیدواروں کو ٹکٹ ہی نہ جاری کئے۔حکمران جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملکی بقااسی میں ہے کہ مل کراس بحران سے نمٹا جائے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔دوسری جانب 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی درخواست 15مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس منیب اختربھی بنچ میں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں