51

عمران خان کی گرفتاری کے بعدملک بھر سے تحریک انصاف کے کتنے کارکن گھروں سے نکلے؟ وزیر داخلہ نے تعداد بتا دی

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک میں صرف 40 سے 45 ہزار لوگ عمران خان کےلیے احتجاج کےلیےباہر آئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پابندی کے علاوہ تحریک انصاف کا کوئی حل نہیں ہےاگر انہوں نے رویہ تبدیل کا کیا تو ہمیں مجبوراً انہیں بین کرنا پڑے گا، یہ شخص اپنے لوگوں کو کہتا رہا کہ جیسے ہی مجھے گرفتار کیا جائے تو آپ کو اس طرح مظاہرہ کرنا ہے، ان کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو جلایا، جانوروں تک کو آگ لگائی گئی۔ قائد اعظم ہاؤس سے سوئی تک لوٹ لی گئی، یہ عوامی ردعمل نہیں تھا یہ عمران خان کے تربیت یافتہ دہشتگرد تھے ،اس فتنے کی شناخت ہوگئی ہے، اب اس کا ادراک ہونا چاہیے۔ حکومت ان دہشتگردوں کا محاسبہ کرے گی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی، حکومت ان دہشتگردوں کا محاسبہ کرے گی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی، شرپسندوں کے سرغنہ سے جواب طلب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں