108

طورخم بارڈر کے راستے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت شروع

اسلام آباد: طورخم بارڈر کے راستے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت شروع ہوگئی،4 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئی۔

ازبکستان سے آنے والے ٹرکوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پہلی کھیپ میں دھاگہ سے لدھے مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان پہنچی، جہاں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف و مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کھیپ کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ازبکستان سے لیفٹیننٹ جنرل مخمودف، آئی جی ایف سی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق ازبکستان و دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی رابطے مضبوط بنا رہے ہیں،اور ازبکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھا رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ خطے میں موجود ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دیں، 4 گاڑیوں پر مشتمل پہلی کھیپ ازبکستان سے دھاگہ لیکر پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں