62

بی ٹی ایس میوزک بینڈ کا جنون ،کینیڈین اداکار کی جان لے گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)کینیڈین اداکار سینٹ وون کولوچی مشہور زمانہ کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے معروف ممبر جیمین کی طرح نظرآنے کی کوشش میں چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق معروف کینیڈین اداکار نے اپنے آپکو جیمن کی طرح بنانے کیلئے ایک یا دو نہیں بلکہ 12 سرجریز کروائیں اور اسی اثنا میں چل بسے۔ ان کی عمر صرف 22 سال تھی۔اتوار کو جنوبی کوریا کے ہسپتال میں سینٹ وون کی نئی سرجری ہوئی تھی لیکن اس کی وجہ سے بہت پیچیدگیاں پیدا ہوگئی تھیں۔سینٹ وون 2019 کے دوران میوزک انڈسٹری میں کیریئر بنانے کےلیے کینیڈا سے جنوبی کوریا گئے تھے۔22 اپریل کو انہوں نے سرجری کروائی تاکہ پچھلے برس نومبر کی سرجری میں مصنوعی جبڑوں کو ہٹایا جاسکےلیکن سرجری کے بعد ہی انہیں ایک انفیکشن ہوا جس کے باعث منہ بند ہوگیا اور کھانے کےلیے نلکی لگانا پڑی جس کے چند ہی گھنٹوں بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ پچھلے سال سینٹ وون نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کیے جس میں ناک، چہرے، آنکھوں کی بھنوؤں، آنکھ، ہونٹ اور دیگر کئی اعضا کی سرجریز شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں