62

امیتابھ بچن کا مفت بلیو ٹِکس دینے پر دلچسپ ردعمل

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ایلون مسک سے بلیو ٹک لینے کے پیسے واپس مانگ لئے اور کہا ٹوئٹر ماسی نے پیسے بھروالئے اور اب کہتے ہیں فری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن ہندوستان کے پہلے ہائی پروفائل ٹویٹر صارفین میں شامل ہیں، جنہوں نے بلیو ٹک کی واپسی کے لئے مطلوبہ رقم ادا کی۔ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز والے صارفین کو مفت بلیو ٹِکس دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ٹوئٹر ماسی نے پیسے بھر والئے اور اب کہتے ہیں ایک ملین فالورز کیلئے بلیو ٹک فری ہے، میرے فالورز تو 48 ملین ہیں۔ انھوں نے ٹویٹ میں سوال کیا ہم نے تو پیسے بھر دئیے ،اب کیا کریں ؟ “کھیل ختم ،پیسہ ہضم ہوگیا۔’ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بلیوٹک خریدنے کی شرط عائد کی تھی، جس کے بعد امیتابھ بچن کا ٹویٹر پر فیس کی ادائیگی کے باوجود بلیو ٹک نہ ملنے پر امیتابھ کا مزاحیہردعمل سامنے آیا تھا۔ ہندی زبان میں کئے گئے ٹوئٹ میں بالی وڈ کے شہنشاہ نے ایلون مسک اور ٹوئٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ارے ٹوئٹر بھیا، سُن رہے ہیں ، اب تو پیسے بھر دیئے ہیں ،تو ہمارا بلیو ٹک واپس کر دیجیے’۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ‘ہاتھ تو جوڑدیئے ہیں کیا اب پیر بھی پڑیں؟ بعد ازاں امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ ان کا بلیو ٹک واپس آگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں