76

عائشہ عمر کی والدہ کو ’بلبلے‘ ڈرامہ کیوں پسند نہیں؟

اسلام آباد:پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل، میزبان و گلوکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ کو اُن کا ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ بالکل پسند نہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ’جیو نیوز’ کے معروف شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران شو کے میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ اُن کی والدہ کو اُن کا مشہور ترین کامیڈی ڈرامہ ’بلبلے‘ کیوں پسند نہیں؟ ناپسندیدگی کی وجہ کیا ہے؟عائشہ عمر نے جواب دیا کہ جب نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ بلبلے شروع ہوا تھا تو اس دوران ڈرامے کی کاسٹ میں صرف میں، نبیل اور محمود صاحب تھے، میری والدہ کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ چھوڑ دو، میں نے تمہیں یہ کرنے کے لیے نہیں پڑھایا ہے۔ادکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے میں خواتین کے کردار کم اور مردوں کے کردار زیادہ تھے، میری والدہ کو اس پر بھی اعتراضات تھے، پھر جب اس ڈرامے میں اداکارہ حنا دل پزیر نے اداکاری شروع کی تو میری والدہ کے لیے یہ ڈرامہ تھوڑا بہت قابلِ قبول بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں