141

انوشکا اور کوہلی میں بہتر ڈانسر کون؟ ویڈیو وائرل

ممبئی :بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں سوال کیا گیا کہ دونوں ستاوں میں سے کون بہتر رقص کرتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جم کے ہال میں داخل ہوتے ہیں اور ڈانس شروع کردیتے ہیں۔ رقص کرتے کرتے کرکٹر ویرات کوہلی گھٹنے میں درد کی وجہ سے رک جاتے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں نے تحریر کیا کہ ویرات کوہلی رات دن پریکٹس کرتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں موچ آگئی۔ ایک مداح نے انوشکا شرما کو بہتر ڈانسر قرار دیا جبکہ ایک صارف نے ویرات کے درد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں