118

پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا: مفتاح اسماعیل کابیان

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہےکہ اسٹیٹ بینک پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز جاری نہیں کرےگا، حکومت کے لیے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔مفتاح اسماعیل نےکہا کہ سپریم کورٹ کا براہ راست اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کا حکم اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل بھی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پیسے نہیں نکلوا سکتے، اس حکم پر عمل نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری بھی ضروری نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں