178

دنیا کا سب سے بڑا تھری ڈی نقشہ عوام کے لئے پیش کردیا گیا

سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے بڑا تھری ڈی نقشہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے عوام کے لئے پیش کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سائنسدان دنیا کا سب سے بڑا نقشہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس نقشے کو دیکھتے ہوئی آپ کو ایسا معلوم ہوگا کہ جیسے آپ خود اس میں موجود ہوں۔
اس نقشے کے ذریعے عالمی خلائی اسٹیشن، چاند اور نظامِ شمسی کے سیاروں سے لے کر دور دراز کہکشاؤں کی سیر اس طرح کرسکیں گے کہ جیسے آپ خود وہاں موجود ہوں۔

اس منظر کو ورچوئل رئیلیٹی ہیڈسیٹ، تھری ڈی چشموں والے پینورامک سنیما، گنبد جیسی پلانٹیریم اسکرین یا سپاٹ کمپیوٹر اسکرین پر بھی آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

’’ورچوئل رئیلیٹی یونیورس پروجیکٹ (VIRUP) نامی اس منصوبے کے تحت ایک اوپن سورس سافٹ ویئر بنایا گیا ہے جو بڑی بڑی زمینی اور خلائی دوربینوں کے ان گنت مشاہدات اور اعداد و شمار کو یکجا کرتے ہوئے انہیں سہ جہتی (تھری ڈی) منظر کی صورت دیتا ہے۔

اگر آپ پروگرامر ہیں تو اس سافٹ ویئر کا سورس کوڈ مفت میں ڈاؤن لوڈ کرکے اسے اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں