122

فواد چوہدری کی اہلیہ اور بیٹیوں سے ملاقات،بچے بہت پریشان تھے،حبا نے مزید کیاکہا ؟ جانیں

فواد چوہدری کی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں سے ملاقات ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے جیل میں لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔حبا چوہدری نے شوہر سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔واضح رہے کہ پیر کے روز اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا تھا کہ میں اور میرے بچے بہت پریشان ہیں کہ فواد چوہدری کہاں ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ عدالت نے فوادچوہدری سے ملنے کی اجازت دی لیکن ملنےنہیں دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں