19

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سان فرانسسکو: گوگل اینڈرائیڈ اپنے پرانے ورژنز کو نیا فیچر میں تبدیل کرنے کے لئے کیا کرنے جارہا ہے؟ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق گوگل کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل کوشش کررہا ہے کہ پرانے اینڈرائیڈ والے صارفین کے لئے نیا فیچر اپڈیٹ جاری کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق گوگل ایکسٹیشن سافٹ ویئر ڈیولپر کٹ کے نام سے ایک ٹول جاری کررہی ہےجو ڈویپلرز کو اینڈرائیڈ 11 اور 12 ورژنز پر چلنے والی ایپلی کیشن میں اینڈرائیڈز 13 کے نئے فوٹو پیکرجیسی خصوصیات کو استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔گوگل کے ترجمان اسکاٹ ویسٹ اوور نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ پرائیویسی سینڈ باکس ٹیسٹنگ کی توسیع کا مرحلہ بھی طے ہورہا ہے۔اس کے علاوہ کمپنی اپنے موجود اشتہار ٹریکنگ سسٹم کو پرائیویسی سینڈ باکس سے تبدیل کرنے کے لئے کام کررہی ہے اور اینڈرائیڈ 13 پر سسٹم کے لئے بیٹا جاری کرنے کا ادارہ رکھتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیک کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کررہی کہ صارفین کو نئے فیچر ملنے چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں