127

کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گاڑی پر سوار حملہ آوروں نے 2 راہ گیروں پرفائرنگ کی جو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی پر فرار ہو گئے۔

گزشتہ ماہ کابل میں طالبان کی جانب سے افغانستان کی وادی پنج شیر میں قبضے کی اطلاع ملتے ہی جشن کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

افغانستان کی خبرایجنسی شمشاد کے مطابق کابل میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے تھے۔

ننگر ہار کے صوبائی دارالحکومت جلال آباد میں ایک علاقائی اسپتال کے ترجمان گل زادہ سانگر نے بتایا کہ ننگر ہار کے مشرقی علاقے میں جشن کے دوران ہوئی فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں