208

گوگل 23 سال کا ہوگیا، نیا ڈوڈل جاری

گوگل نے اپنی 23ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نیا ڈوڈل جاری کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اپنی 23ویں سالگرہ کی مناسبت سے جو ڈوڈل جاری کیا گیا ہے وہ ایک کیک کا ہے۔

گوگل نے شروعاتی دنوں میں اپنی سالگرہ الگ الگ تاریخوں پر منائی تھی۔ سال 2005 تک گوگل اپنی سالگرہ سات ستمبر کو مناتا رہا۔ اس کے بعد اس نے اپنی سالگرہ آٹھ ستمبر اور 26 ستمبر کو بھی منائی ہے اور اب اس نے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منانی شروع کی ہے۔

سرچ انجن گوگل کا قیام ستمبر 1998 مین کیلی فورنیا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے دو پی ایچ ڈی طالب علم لیری پیج اور سرغی برین نے کی تھی۔

لیری پیج اورسرغی برین نے گوگل کے آفیشیل لانچ کرنےسے پہلے اس کا نام ’بیکرب‘رکھا تھا ،جسے بعد میں گوگل کردیا گیا۔
موجودہ وقت میں گوگل دنیا بھر کے خاص موقوں کو ڈوڈل کے ذریعہ مناتا ہے۔

گوگل نے سال 1998 سے ڈوڈل بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا اور اس نے پہلا ڈوڈل برننگ مین فیسٹیول کے اعزاز میں بنایا تھا۔
گوگل بنیادی طورپر الفوبیٹ انک کمپنی ہے اور یہ دنیا میں 100 سے زیادہ زبانوں میں کام کررہی ہے اور دنیا بھر میں ايک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہيں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں