119

شدید مشکلات سے دوچار ایپل کا آئی فون کے حوالے سے اہم فیصلہ

ایک بین الاقوامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے آئی فون اور ایئر پوڈ کی پیداوار میں کمی کرنے کا ارادہ کر رہا ہے۔

ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ یوکرین بحران اور افراطِ زر میں اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا حقیقی منصوبے کے برعکس آئندہ سہ ماہی میں 20 فی صد کم آئی فون ایس ای یونٹ –یا تقریباً 20 سے 30 لاکھ یونٹس- کم بنائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کمپنی نے 2022 کے ایئر پوڈز کے آرڈرز میں ایک کروڑ یونٹس تک کی کمی کی ہے۔

ایپل، جس کے پری مارکیٹ ٹریدنگ میں شیئرز دو فی صد کم تھے، فوری طور پر اپنا مؤقف نہیں دیا ہے۔

کم طلب ان تجزیہ کاروں کی کی پیش گوئی کو سچ ثابت کرتی ہے جنہون نے چین کے شہرون میں کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگنے اور یوکرین تنازع کی وجہ سے افراطِ زر بڑھنے کے سبب اس سال اسمارٹ فون کی طلب میں کمی کے لیے خبردار کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بالخصوص ایپل کو تازہ ترین ماڈل میں عدم ڈیزائن اپ ڈیٹ اور 2020 کے ماڈل کی نسبت قیمت میں 30 ڈالرز اضافے کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں