154

چیونٹیاں لمبی، مضبوط سرنگیں بنانے کی سائنس جانتی ہیں

کیلیفورنیا: چیونٹیاں نرم مٹی میں کئی میٹر گہری کالونیاں بنا کر رہتی ہیں جس کی ساخت سہ جہتی ہوتی ہے، یہ سرنگیں اتنی مضبوط ہوتی ہیں اور ڈیزائن ایسا شاندار کہ 10 سال سے زائد بھی قائم رہ سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غیرشعوری طور پر چیونٹیاں اس سے وابستہ طبیعات سے واقف ہوتی ہیں۔اگرچہ لاکھوں چیونٹیوں کی کالونی نرم مٹی سے بنتی ہے لیکن اپنی ساخت کی بنا پر ایک کالونی دس سال سے بھی زائد عرصے تک قائم رہ سکتی ہے ۔ کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر حوزے اینڈریڈ اور ان کے ساتھیوں نے چیونٹیوں کے فنِ تعمیر کے راز کھوجے ہیں۔ اسے جان کر ہم مزدور روبوٹ بناسکتے ہیں اور خود بہترین ساختوں کی تعمیر کرسکتے ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیسے جیسے چیونٹیاں سرنگ کھودتی ہیں مٹی کے اندر موجود قوتیں گویا سرنگ کے مرکز کو گھیرے میں لے کر قوت لگاتی ہیں۔ سرنگوں کے بیٹھنے یا ان میں غار بننے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں