127

مونس الٰہی کا شیخ رشید کے طنز پر ردعمل سامنے آگیا، جانئے شیخ رشید نے کیا کہا

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کا شیخ رشید کے طنزیہ بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ میں شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں، لیکن شیخ رشید بھول رہے ہیں کہ وہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔خیال رہےکہ کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبےکی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کروں۔


صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے 5 ووٹوں کا اشارہ جام کمال کی طرف کیا ہے؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی تو عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں