117

یہ پتھر بارش کے ان قطروں سے بنتا ہے جو قبرستان میں گرتے ہیں ۔۔ جانیں اس قیمتی پتھر سے متعلق کچھ اہم معلومات

دنیا بھر میں کئی قیمتی پتھر پائے جاتے ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر کے بڑے پہاڑ یا پھر کچھ پتھر غاروں اور چٹانوں کے اندر بھی پائے جاتے ہیں۔ لیکن ایک ایسا انوکھا پتھر بھی دنیا میں موجود ہے جس کا نہ تو کوئی پہاڑ ہے اور نہ ہی

کوئی چٹان ہے۔ بلکہ یہ پتھر تو بارش کے ان قطروں سے تخلیق پاتا ہے جو نجف کے قبرستان میں گرتے ہیں۔عراق کے شہر نجف میں دنیا کا سب سے بڑا قبرستان موجود ہے۔ جو 1,485.5 ایکڑ پر موجود ہے جس میں اندازے کے مطابق 5 ملین سے زائد قبریں موجود ہیں۔ دُرِ نجف ایسا قیمتی پتھر ہے جو سب سے زیادہ فروخت کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر یہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ اس پتھر کو ” جواہرات کا جواہر” بھی کہا جاتا ہے۔یہ پتھر عموماً ” سوق الکبیر” میں فروخت ہوتا ہے جو نجف شہر کا قدیم ترین بازار ہے۔ یہ عراق کا پرانا اور مقامی بازار ہے۔ درِ نجف زیادہ تر یہاں سے خالص حالت میں ملتا ہے۔ شاہ شمس التبریز بھی اس پتھر کا استعمال کرتے تھے۔ یہ عالمی مارکیٹ میں 5 سے 10 ہزار کے درمیان بھی دستیاب ہے اور 3 سے 4 ہزار روپے میں بھی مل جاتا ہے۔اس کا کوئی رنگ نہیں ہوتا۔ یہ بالکل بارش کے قطروں کی طرح ہوتا ہے جو قریب سے دیکھنے میں شیشے کی طرح چمکتا ہے۔ اکثر لوگ اس کی انگھوٹیاں، گلے کے لاکٹ اور ہاتھوں کے بریسلیٹس بنوا کر پہنتے ہیں۔ دُرِ نجف کو نجف کا موتی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری زبانوں میں جسے حجرِ کریم، محی نجف در النجف، دور اے نجف، دور النجف یا نجف کہا جاتا ہے۔ یہ

تمام نام ایک ہی پتھر کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں