147

قائداعظم کے نظریہ و فلسفہ کی حقیقی وارث پاکستان پیپلز پارٹی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے نظریہ و فلسفہ کی حقیقی وارث پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بابائے قوم کو ان کے 73ویں یومِ وفات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس عظیم ملک کو قائداعظم کے ویژن کا آئینہ دار بنانے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا، نئی نسل کو قائداعظم کی اعلیٰ خوبیوں، اوصاف اور تاریخی سیاسی جدوجہد کے متعلق صحیح طریقے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قائداعظم کا خواب اس دن حقیقت بنے گا جب پاکستانی نوجوان ان کے نظریہ و فلسفہ سے مکمل طور آگاہ ہو جائیں گے، وہ خواب یہ ہے کہ پاکستان کی پہچان مذہب، رنگ و نسل کی تفریق سے پاک اور جمہوری و خوشحال ملک کی ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آئین و پارلیمان کی بالادستی، عوامی حقوق اور ملک میں مساوات کے کاز کی خاطر جدوجہد کی، اسی جدوجہد کے دوران کے قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں بھی قربان کردیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ان اصولوں کے فروغ کے لئے سرگرمِ عمل رہے گی، قائداعظم محمد علی جناح زندگی بھر جن کا پرچار کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں