0

سرکاری اسکولوں کے بچوں کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں میں مفت کھانے کے پروگرام پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں رواں ہفتے 40 پرائمری سکولوں میں دوپہر کا کھانا دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹرز کے 20، 20 اسکولوں میں مفت کھانا دیا جائے گا، واضح رہے کہ سیکریٹری تعلیم نے پرائمری اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ بچوں کے لیے مفت کھانے کا اعلان کیا تھا۔ سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے بتایا کہ حکومت اور اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے بچوں کو مڈ ڈے میل فراہم کیا جا رہا ہے، آئندہ دو ماہ میں تمام پرائمری سکولوں میں اسے شروع کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں