0

ایرانی صدر لاہور پہنچ گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود استقبال کیا،پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ایرانی صدر کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزراء نے استقبال کیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کو گورنر پنجاب کی جانب سے ظہرانہ دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایرانی صدر طویل عرصے سے پاکستان میں موجود ہیں۔ صدر ابراہیم رئیسی نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ لاہور کے بعد کراچی بھی جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیاں لگنے کا خطرہ ہوسکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ممکنہ پابندیوں کا خطرہ۔ ہیںایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا، پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں