0

بشری بی بی مکمل صحت یاب قرار، مکمل طبی معائنہ کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔ بشریٰ بی بی کے مکمل طبی معائنے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔اڈیالہ جیل کے ڈاکٹروں کی سفارش پر پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر بشریٰ لیاقت، ڈاکٹر حرا طاہر اور ڈاکٹر سدرہ شامل تھیں۔ پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے تفصیلی طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا۔اس سے قبل اڈیالہ جیل کے ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا تھا جسے تسلی بخش قرار دیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے پمز کے ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے کی سفارش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں