0

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، امریکا کا ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر ردعمل

امریکا نے ایران کو تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کے خطرے سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں سے خبردار کیا ہے۔ آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا 20 سال سے پاکستان میں بڑا سرمایہ کار رہا ہے، پاکستان کی معاشی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت داری جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں