0

اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،شہریوں کو مشکلات کاسامنا

اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ریڈ زون میں جانے اور جانے کے لیے نادرا چوک اور ایوب چوک کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے کے لیے نیتھ ایونیو کا استعمال کریں۔ فیض الاسلام سٹاپ، مری روڈ پر سڑک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو اسلام آباد ہائی وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ سوہان سٹاپ پر اسلام آباد ہائی وے سے آئی جے پی روڈ کی طرف ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ شہری متبادل طور پر فیصل ایونیو کا استعمال کریں۔مری روڈ کو مری چوک سے فیض آباد تک کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ مری روڈ پر کسی بھی سمت سے ٹریفک داخل نہیں ہو سکے گی۔ نائنتھ ایونیو سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو آئی جے پی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اسلام آباد پہنچنے کے لیے پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔اولڈ ائیرپورٹ روڈ اور مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ ہائی کورٹ چوک، کچہری اور مال روڈ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں