0

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جب کہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچنے والے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پروقار تقریب میں ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ سید ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ معزز مہمان کی آمد پر ایوان میں ایران اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد وزیراعظم نے ایرانی صدر کا وفاقی کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا۔ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جب کہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچنے والے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پروقار تقریب میں ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ سید ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ معزز مہمان کی آمد پر ایوان میں ایران اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد وزیراعظم نے ایرانی صدر کا وفاقی کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں