0

اوپن مارکیٹ میں چینی 10 روپے کلو مہنگی، بحران کا خدشہ

راولپنڈی: اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت بھی بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کو سرپلس قرار دے کر بیرون ملک بھیج دیا۔ اجازت دینے کی کوششوں کے باعث اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ گروسری مرچنٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی نے چینی بیرون ملک بھیجنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے مستقبل قریب میں چینی کا بحران پیدا ہو گا۔ چینی ایک بار پھر 180 سے 200 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی، ایک ہفتے کے دوران چینی کی پرچون قیمت 10 سے 160 روپے فی کلو تک بڑھ گئی۔بتدریج چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں تو ٹرانسپورٹ کے نام پر چینی مہنگی ہو جائے گی۔ این این آئی کے مطابق شوگر ملز ایشورنس (پنجاب زون) کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حقائق درست نہیں کہ چینی کی ایکس مل قیمتیں 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں