0

انتظار کی گھڑیاں ختم! اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ر

واں سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ایرانی صدر 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ایرانی صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے جس میں اعلیٰ حکام بشمول وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہے۔پاکستان اور ایران کی تاریخ، ثقافت اور مذہب میں جڑے مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں، پاکستان کا یہ دورہ ایران تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی مہمانوں کو پہلے روز وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ظہرانہ دیا جائے گا، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت متعدد وزراء ایرانی صدر سے ان کے ہوٹل میں ملاقات کریں گے۔ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پیر کی شام اپنے پاکستانی ہم منصب صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی منگل کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ مرضی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں