0

عوام جان چکے کہ ترقی کیلئے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے، مریم نواز کا ضمنی انتخابات میں فتح یاب امیدواروں کو مبارکباد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے درست استعمال سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ ترقی کے لیے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے۔ملکی ترقی اور عوام کی خدمت صرف مسلم لیگ (ن) کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو آگے لے کر جائیں گے، ترقی کا سفر روز بروز تیز ہو گا، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام نے شفاف انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کیا ہے۔ قیام امن کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں