0

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے جب کہ 23 ​​اپریل کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء اور دیگر موجود ہوں گے۔ شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی آمدورفت کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بعض سڑکوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔ ایرانی صدر کی آمد سے قبل سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ہوگا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں