0

محسن نقوی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3 کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، وہ کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی، کانسٹیبل زیاد خان اور ملازم محمد عامر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ .انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان تھانے کی حدود میں ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 کسٹم اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں