0

پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کرائیوں میں بھی اضافہ

حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر سفر بھی مشکل ہوگیا، ٹرانسپورٹر مالکان نے ازخود کرایوں میں اضافہ کردیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا جس سے شہری پریشان ہو گئے۔ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کاروبار متاثر ہونے سے ٹرانسپورٹرز بھی پریشان ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مشکلات میں کمی آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں