0

بادلوں کی گرج چمک ،بارش یا سورج کی تپش؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جب کہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے جنوبی علاقے گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور دیگر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، اٹک، راولپنڈی اور جہلم میں ہلکی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، ژوب، موسیٰ خیل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا مشاہدہ کرنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں