0

ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں جھگڑے،ن لیگی کارکن جاں بحق،متعدد زخمی

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق پی پی 54 نارووال کے علاقے کوٹ نجو میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، لڑائی کے دوران ایک سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق لڑائی کے دوران مخالفین نے اسے سر پر ڈنڈا مارا، شدید زخمی محمد یوسف ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق پی پی 54 پولنگ اسٹیشن کوٹ نازو میں جھگڑے کے بعد ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مقتول محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔علاوہ ازیں شیخوپورہ اور لاہور میں ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں میں ہاتھا پائی سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔الیکشن کمشنر پنجاب نے پنجاب کے مختلف حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولنگ روکے جانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور پولنگ کا عمل یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ہر حالت میں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں