0

بشریٰ بی بی کی طبی معائنے کے بعد رپورٹ آگئی، کھلاڑیوں کے لئے تشویش ناک خبر ا ٓگئی

اسلام آباد: عدالتی احکامات کے بعد نجی اسپتال میں کیے گئے طبی معائنے کے بعد رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کے پیٹ اور نالی میں سوجن کی اطلاع ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں زہر کھانے کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم معمولی گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غذائی نالی اور معدے میں سوجن جبکہ بلڈ پریشر نارمل سے زیادہ بتایا گیا تاہم معدے میں السر کی تصدیق نہیں ہوئی، بائیوپسی کے لیے نمونہ لیا گیا۔ بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف چیک اپ کے نگران تھے، پی ٹی آئی بانی کی اہلیہ نے خون کے ٹیسٹ کے لیے نمونہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 5 اپریل کو پمز اسپتال کے 4 سینئر ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا تھا، جن میں ڈاکٹر عائشہ جاوید، ڈاکٹر عمارہ اسلم، ڈاکٹر عائشہ افضل اور ڈاکٹر ماریہ بلوچ شامل تھے۔ میڈیکل رپورٹ میں فوڈ پوائزننگ یا ٹوائلٹ کلینر دینے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تاہم پی ٹی آئی نے اس رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کا ٹیسٹ شوکت خانم پر کرایا جائے۔اور 2 دن میں پی ٹی آئی بانی کی اہلیہ کا نجی اسپتال سے طبی معائنہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ اینڈو سکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کی نگرانی میں کرایا جائے۔ جس پر بشریٰ بی بی کو گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہفتوں سے زہر کھانے کا ہنگامہ تھا تاہم بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس واضح ہیں۔ لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ طبی معائنے کی رپورٹ نے ‘ہرپاک کہانی’ کو جھوٹا ثابت کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طبی معائنے میں سامنے آنے والے ابتدائی حقائق تشویشناک ہیں، ایلیمنٹری کینال اور معدے میں تیزاب کی زیادتی سے ہونے والے زخم واضح ہیں، ترجمان بشریٰ بی بی کا تیزاب یا زہریلے مادوں کے ساتھ ملا ہوا کھانا کھانے سے چوٹیں آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں