0

غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں زخمی سکیورٹی گارڈ کا بیان سامنے آگیا

کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کے زخمی سیکیورٹی گارڈ نگر خان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے پورے واقعے کے بارے میں بتایا ہے۔ صبح ایک شخص بھاگتا ہوا آیا جب وہ گاڑی میں جا رہا تھا، مجھے شبہ تھا کہ وہ حملہ کرے گا، اس لیے میں نے فائرنگ کر دی۔زخمی سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ نور محمد میرے پیچھے تھا، اس نے فائرنگ کی، پھر سامنے سے بھی فائرنگ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے بھی فائرنگ کی تاہم ہماری فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔یاد رہے کہ 3 روز قبل کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا تھا۔ دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں ایک سیکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں