0

نواز شریف نے شہباز کو وزیراعظم اور مریم کو وزیراعلیٰ بنا کر ماسٹر اسٹروک کھیلا: سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدر ی نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 2017 کے ٹی ایل پی کے دھرنے کا مقصد ن لیگ کی حکومت کو ختم کرنا تھا اور اس سازش کے ثبوت موجود ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ دھرنے کے مقاصد مذہبی نہیں سیاسی تھے، دھرنے کی ذمہ دار پنجاب حکومت نہیں بلکہ اس سازش کا شکار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر عرفان صدیقی نواز شریف کے بہت قریب ہیں، وہ ٹھیک کہتے ہیں کہ نواز شریف نے انتخابات سے پہلے ہی وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ کر لیا تھا۔طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ اور شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نواز شریف کے خود وزیر اعظم بننے سے بڑا ماسٹر سٹروک ہے۔مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک پر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بہت بڑے سیاستدان ہیں، میں ان سے کہوں گا کہ پی ٹی آئی نے آپ کے ساتھ کیا کیا، اس کے بعد آپ ہمارے پاس واپس آجائیں، ہر بار معاملات کو ساتھ لے کر حل کیا جاتا ہے۔ تحریک کوئی حل نہیں، سیاستدانوں کو بات کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں