0

بارش کا ایک اور نیا اسپیل کب سے کب تک بارشیں برسیںگے ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ملک میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا ایک اور سلسلہ 25 اپریل سے پاکستان میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔سردار سرفراز نے کہا کہ نئے سسٹم کے تحت کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ بارش کا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے اور اب بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر میں گرمی کی شدت بڑھے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 سے 29 اپریل تک بلوچستان، کے پی، جی بی، کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کٹائی کے لیے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے معمولات بنائیں، آسمانی بجلی گرنے کے دوران سائیکل، موٹر سائیکل یا بغیر چھت والی گاڑیوں پر سفر نہ کریں اور بلند عمارتوں، درختوں، کھمبوں، موبائل ٹاور سے دور رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں