0

وزیرخزانہ کا دورہ واشنگٹن : پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی

واشنگٹن: صدر ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 500 ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، یہ فنڈز مختلف منصوبوں پر عملدرآمد اور رقوم کی ترسیل کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات کی۔اجلاس میں وزیر خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال اور اشاریوں میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا اور ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر نے پاکستان کو 500 ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا، یہ فنڈز مختلف منصوبوں پر عملدرآمد اور ترسیلات زر کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ .وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد مالی امداد فراہم کرنے پر AIIB کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ AIIB نے ورلڈ بینک کے ساتھ رائز ٹو پروگرام کے لیے 25 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔ زر مبادلہ کی شرح مستحکم ہے، افراط زر کم ہے اور اسٹاک مارکیٹ عروج پر ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹینڈ بائی انتظامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، ٹیکس، توانائی کے شعبے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات ترجیحات میں شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایم ڈی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن مختار ڈیوپ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں