0

ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت، وقت بہت کم ہے، صدر مملکت کا خطاب

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے سیاسی اختلافات کو مل کر حل کرنے اور آگے بڑھنے پر زور دیا۔ نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آصف زرداری نے تمام اراکین کو پارلیمانی سال کے آغاز پر مبارکباد دی۔ آصف زرداری نے کہا کہ دوسری بار صدر بننے پر تمام ارکان کے مشکور ہوں، تمام وزراء اور ارکان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ماضی میں میرے فیصلوں نے تاریخ رقم کی۔. میں مستقبل کے لیے اپنے وژن کی مختصر وضاحت کروں گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو مل کر حل کرنا ہے، مشکلات میں اختلافات کو آگے نہیں بڑھا سکتے، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات واضح کرے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم مل کر آگے بڑھیں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ملک کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے۔ ملک میں دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، امید ہے ممبران دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے۔آصف زرداری نے اس بار اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری لانا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہیے، ہمیں وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع ترقی کی راہیں کھولنی چاہئیں، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کریں، عوام پر توجہ دیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی بڑا خطرہ ہے، ملک دشمنوں کو سی پیک کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے، بے نظیر بھٹو پر بھی دو بار دہشت گردوں نے حملہ کیا، معیشت کی بہتری کے لیے دوست ممالک کی مدد پر شکر گزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں